کیا عشق کامل بھی ہوسکتا ہے؟ اگر ہاں تو کیوں ہمیں وہ عشق نہی ملتا جو ہم گانوں میں سنتے ،جو ہم شعرو شاعری میں پڑھتے ہیں؟ جس میں محبوب کی ہاں میں ہاں ہوتی۔وہ عشق جس میں محبوب کی ایک نظر پوری عمر کے دکھوں کا مداوا كرديتی۔۔۔وہ عشق جس کے بعد کوئی اور خوائش کوئی تمنا کوئی آرزو باقی نہی رہتی ۔۔۔ کیا عشق کامل بس تصوررتی ہے ؟کیا حقیقت میں کوئی اتنا پیارا نہی ہوتا کے اس کے لئے اپنی میں کو مارا جاۓ؟اور عشق تو نام ہی میں کو مٹانے کا ہے؟ پھر زندگی میں محبوب سے گلے شکوے کیسے ؟جب میں ہی نہیں پھر یہ انا کیسی یہ زدکیسی؟شاید یہ مجاز حقیقی کو سمجھنے کی پہلی سیڑی ہے...
عروج