کی تمام اشاعتیں۔ Irfan Zehri . کراچی ، Pākistān

Publications
https://avalanches.com/pk/khuzdr__zehrionlinevolunteers_educationforall_920024_18_10_2020

#ZehriOnlineVolunteers

#EducationForAll???


آئیے ہمارے ساتھ تعلیمی ترقی، شرح خواندگی اور مفت فراہمی تعلیم کے لئے زہری آن لائن کا ساتھ دیجئے۔


تحریر قادر کنول"


زہری آن لائن صحت اور غربت پر کام کرنے کے ساتھ ساتھ تعلیم کو اولین فوقیت دے رہا ہے جس کے لئے تمام صاحب استطاعت حضراتِ اور عام عوام سے پرزور اپیل کرتا ہے کہ زہری میں چونکہ تعلیمی اور اعلیٰ تعلیم کے لئے سب سے بڑی رکاوٹ غربت ہے جس کی وجہ سے ہمارے اکثر طلباء تعلیم سے محروم ہوجاتے ہیں لہذا ہم عام عوام کے تعاون سے ایک پروگرام شروع کرنے جا رہے ہیں جس میں ہم سب اپنے استطاعت کے مطابق حصہ ڈال کر میرٹ کے بنیاد پر زہین اور قابل بچوں کو اعلیٰ تعلیم کے لئے ان کے اخراجات برداشت کریں گے تاکہ وہ اعلیٰ تعلیم حاصل کرسکیں یہ ایک ایسا صدقہ جاریہ ہے جو تا قیامت جاری و ساری رہے گا اَلْحَمْدُلِلّٰه اس سال زہری آنلائن نے 16 طالب علم پاکستان کے مختلف کالجز کیلئے اور ١٠ طالب علم کو پاکستان کے مختلف یونیورسٹیز میں بھیج دی اور سکول لیول کے 116 طلباء و طالبات کو ماڈل پبلک ھائی سکول کے چہرمین کے تعاون سے مفت تعلیم دی جارہی ہے یاد رہے جب تک ہم تعلیم کو اولین فوقیت نہیں دینگے ہمارا معاشرہ کبھی بھی مہذب اور باشعور معاشرہ نہیں کہلایا جائے گا اس کے ساتھ پرائمری، مڈل اور ہائی سکول لیول پر غریب بچوں کو جو میرٹ پر پورا اترتے ہوں ان کے فیس، کتابیں، کاپیاں اور وردی کے مد میں تعاون کریں گے ہمارا مقصد تعلیم کو عام کرنا ہے ہر بچہ اسکول میں داخل ہوں ہمارے وہ طلباء جو مالی معاونت حاصل نہ ہونے کی وجہ سے اپنی تعلیم جاری نہیں رکھ سکتے ہیں ان کے لیے معاون اور مددگار بنیں

تعلیم سے دوری کی وجہ سے ہمارے بچے اکثر بری صحبت، منشیات میں جس تیزی سے مبتلا ہورہے ہیں ان کی روک تھام کا واحد زریعہ تعلیم کو عام کرنا ہوگا

ہم اپنا دینی اور قومی فریضہ سمجھ کر غریب بچوں کے لیے تعلیم کے دروازے عام کرنے کے لیے معاون ثابت ہوں یہ کسی ایک فرد کا نہیں بلکہ پورے معاشرے کی زمہ داری بنتی ہے کہ ہم اپنے بچوں کو بری صحبت اور منشیات سے روکنے کے لیے کردار ادا کریں جب ہم ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوکر جدوجہد کریں گے تو دنیا کی کوئی طاقت ہمیں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے ایک بہترین معاشرہ تشکیل دینے سے نہیں روک سکے گا

خدارا اپنے مستقبل کے ان ننھے پھول جیسے بچوں پر رحم کرکے ایک مثبت سوچ کے ساتھ ایک صالح معاشرہ تشکیل دیں۔۔ ??

#ZehriOnline

#EducationForAll ?????


Show more
0
61
https://avalanches.com/pk/karachi__879156_06_10_2020

زہری آنلائن ٹیم خدمت خلق کے میدان میں سب سے آگے۔

صرف اگست ستمبر کے مہینے میں مختلف مرض کے مریضوں کو دولاکھ سے زاہد ڈونیشن اور سینکڑوں خون کے عطیات دے دیا۔

عرفان زہری فوکل پرسن زہری آنلائن ٹیم۔

زہری آنلائن ٹیم نے ماہ اگست ستمبر میں کمر کے ہڈی ٹوٹنے والے ایک مریض پاوں سرجری ہارٹ کے مریض اور دو بچوں کے چیکپ آغا خان ہسپتال کراچی میں دنیا کے سب سے expensive مرض ماسکولر ڈسٹرافی کے۔ ایک جلد کے مریض جو الحمداللہ بلکل صحتیاب ہوکر اپنے گھر واپس آگئے۔ اور سینکڑوں سفید پوش اور بیوہ لوگوں کیلئے راشن اور کیش عطیہ دیا گیا ہے

زہری آنلائن ٹیم محدود وسائل میں رہتے ہوئےدکھی انسانیت کی ہر ممکن خدمت کے لے دن رات خدمت خلق کے میدان میں پیش پیش ہے زہری آنلائن ٹیم کو اس وقت آپ تمام انسان دوست لوگوں کی تعاون کی اشد ضرورت ہےمختلف نوعیت کے مریض ہمارے تعاون کے منتظر ہیں زہری آنلائن ٹیم عوام ہی کی تعاون سے خدمت کرتا ہے جب آپ تمام مخیر حضرات کی طرف سے امداد و تعاون کیاجائےگا تو یہ رضاکار ٹیم ایک اچھے انداز میں خدمت کرسکتا ہے

اب بھی سینکڑوں بے بس اور لاچار لوگوں کی ہم سے رابطہ ہے انکے امیدیں اس ٹیم سے وابستہ ہیں مگر وسائل نہ ہونے کی وجہ سے زہری آنلائن ٹیم انکے ساتھ تعاون کرنے سے قاصر ہے۔

لہزا زہری اور دوسرے جگہوں کے ہمارے تمام بہن بھائیوں سے اور دیگر مخیر حضرات سے دست بستہ اپیل ہے کہ اپنی عطیات زہری آنلائن کو دیکر انسانیت کے خدمت کرنے کے لے مزید زہری آنلائن کے رضاکاروں کو موقع دیا جائے تاکہ یہ خدمت کا سلسلہ مزید اچھی طرح سے چلتا رہے غریب اور بے سہارا لوگوں کو فائدہ ملتا رہے ۔

بھروسہ آپکا

خدمت ہمارا

زہری آنلائن ٹیم

#ZehriOnline

#WorkForHumanityKindness

Show more
0
39
Show more