یہ ویڈیو بنگلہ دیش کی ہے. جو اپریل/مئی 2020 کو سامنے آئی تھی. تب بنگلہ دیش کے علاقے فرید پور، دادپور بولمری میں ایک واقعہ سامنے آیا تھا جہاں دو فریقوں کے مابین لڑائی ہوئی اور اُس میں ایک شخص کو علاج کے دوران مار دیا گیا تھا. اِس ویڈیو کو غلط طریقے سے اُس کیس سے جوڑا گیا لیکن اِس ویڈیو کا اُس واقعے سے کوئی تعلق نہیں تھا.
حقیقت یہ ہے کہ یہ ویڈیو کسی کرونا وارڈ یا کرونا مریض کی نہیں ہے. اور نہ ہی اِس ویڈیو میں مریض کو مارا جا رہا ہے. بلکہ یہ ایک فرد(شاید بیٹا) کسی مریض کو زبردستی دوائی دینے کی کوشش کر رہا ہے. اگر ویڈیو کو بغور دیکھا جائے تو آپ کو علم ہوگا کہ کسی بھی پوائنٹ پر اِس شخص نے مریض کے گلے کو ہاتھ نہیں لگایا بلکہ ایک جگہ صاف واضح ہے کہ وہ مریض کو دوائی دینے کی کوشش کر رہا ہے.
نوٹ: یہ ویڈیو بنگلہ دیش سے نکل کر انڈیا میں وائرل ہوئی اور اب پاکستان میں گردش کر رہی ہے.